سورة النمل - آیت 87
وَيَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ فَفَزِعَ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَن شَاءَ اللَّهُ ۚ وَكُلٌّ أَتَوْهُ دَاخِرِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور جس دن صور پھونکا [٩٢] جائے گا تو جو کوئی بھی آسمانوں میں یا زمین میں ہوگا سب گھبرا اٹھیں گے بجز ان کے جنہیں اللہ اس ہول [٩٣] سے بچانا چاہے گا۔ اور یہ سب حقیر [٩٤] بن کر اللہ کے حضور پیش ہوجائیں گے۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 1: یہ نفحہ ثانیہ کا نقشہ ہے کہ جب صور پھونکا جائے گا تو اس وقت آسمانوں اور زمین کی تمام کائنات گھبرا اٹھے گی ۔ بجز ان لوگوں کے جن کو اللہ تعالیٰ اس فزع محفوظ رکھے ۔ اور سب کے سب اس کے حضور میں بندھے چلے آئیں گے * حل لغات : داخرین ۔ تدلل وانعقاد کے ساتھ *