سورة النمل - آیت 75
وَمَا مِنْ غَائِبَةٍ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور زمین و آسمان کی کوئی پوشیدہ چیز ایسی نہیں جو کتاب مبین (لوح محفوظ) میں لکھی ہوئی [٧٩] نہ ہو۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 3) کتاب مبین لوح محفوظ ہے اور لوح محفوظ باری تعالیٰ کے علم سے تعبیر ہے ۔