سورة النمل - آیت 12

وَأَدْخِلْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ ۖ فِي تِسْعِ آيَاتٍ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَقَوْمِهِ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں داخل کرو وہ کسی مرض کے بغیر چمکتا ہوا نکلے گا۔ (یہ دو معجزے) منجملہ ان نو معجزات کے تھے۔ جو فرعون اور اس کی قوم کے لئے (موسیٰ کو دیئے گئے) بلاشبہ [١٢] وہ بدکردار لوگ تھے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : مِنْ غَيْرِ سُوءٍ: یعنی بلا تکلیف کے ، سوء کی قید احترازی ہے اس میں اس واقعہ کی تغلیط کی ہے ۔ جو بائبل میں مذکور ہے ۔ یعنی موسیٰ کا ہاتھ برص کی وجہ سے سفید ہوگیا ۔