سورة النمل - آیت 7
إِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِأَهْلِهِ إِنِّي آنَسْتُ نَارًا سَآتِيكُم مِّنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ آتِيكُم بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ : ''مجھے آگ سی نظر آئی ہے میں ابھی وہاں سے کوئی (راستہ کی) خبر لے کر آتا ہوں یا کوئی دہکتا [٧] ہوا انگارا لاتاہوں تاکہ تم تاپ سکو۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : آنَسْتُ ۔ میں نے دیکھی ، محسوس کی ۔ تَصْطَلُونَ ۔ اصطیلا سے ہے ۔ آگ تاپنا۔