سورة الشعراء - آیت 189
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ الظُّلَّةِ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
چنانچہ انہوں نے شعیب کو جھٹلا دیا تو سایہ والے دن کے عذاب نے انھیں آپکڑا۔ بلاشبہ وہ بڑے سخت [١١٠] دن کا عذاب تھا۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : يَوْمِ الظُّلَّةِ۔ ان پر بادل سائبان کی طرح چھا گیا ۔ اور وہی بات ان کے لئے عذاب کا باعث ہوا ۔ اس لئے عذاب کے ان کو سائبان کا دن کہا جاتا ہے ۔