سورة الشعراء - آیت 5

وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمَٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ان کے پاس رحمٰن کی طرف سے جو بھی کوئی نئی نصیحت آتی ہے تو اس سے یہ منہ موڑ [٤] لیتے ہیں

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: مُحْدَثٍ۔ یعنی نوپیدا ۔ یعنی ہر آیت جو نازل ہوئی وہ لوگوں کی معلومات کے اعتبار سے نئی اور جدید ہوگی ۔ ورنہ اللہ کا علم تو ازلی ہے اس کے لئے کوئی بات بھی نئی اور پرانی نہیں۔