سورة الفرقان - آیت 54
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهْرًا ۗ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور وہی ہے جس نے پانی (نطفہ) سے انسان کو پیدا کیا پھر (میاں بیوی) سے نسب اور سسرال [٦٧] کا سلسلہ چلایا اور آپ کا پروردگار بڑی ہی قدرت والا ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : صِهْرًا۔ خسر ، داماد ، بہنوئی ، سسرال یا وہ دا مادی قرابت والا ۔