سورة الفرقان - آیت 25

وَيَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلَائِكَةُ تَنزِيلًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اس دن آسمان کو چیرتے ہوئے ایک بادل نمودار ہوگا [٣٥] اور فرشتوں کو پرے کے پرے اتار دیئے جائیں گے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2): ﴿يَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ﴾سے یہ مراد ہے کہ جس دن قیامت آجائیگی آسمان پھٹ جائے گا اور صرف برحق اکبر معلوم ہوگا اور فرشتے کثرت کے ساتھ زمین پر نازل ہوں گے ۔ تاکہ اپنے فرائض سرانجام دیں ۔ اس دن بادشاہت اور اختیارات صرف اللہ کے ہاتھ میں ہوں گے ۔ اور دنیا کی کوئی قوت زمین وآسمان کو تباہی سے نہ بچا سکے گی ۔ یہ دن ان لوگوں کے لئے سخت ہوشربا ہوگا جو کہ اس دن پر یقین نہیں رکھتے تھے اور قیامت کا نام لے کر مضحکہ اڑاتے تھے ۔