سورة المؤمنون - آیت 18

وَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً بِقَدَرٍ فَأَسْكَنَّاهُ فِي الْأَرْضِ ۖ وَإِنَّا عَلَىٰ ذَهَابٍ بِهِ لَقَادِرُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

نیز ہم نے آسمان سے ایک خاص مقدار [٢٠] میں پانی اتارا جسے ہم نے زمین میں ٹھہرا دیا اور بلاشبہ ہم اس کو لے جانے [٢١] پر بھی قادر ہیں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔