سورة الحج - آیت 34
وَلِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنسَكًا لِّيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُم مِّن بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ ۗ فَإِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ فَلَهُ أَسْلِمُوا ۗ وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ہم نے ہر امت کے لئے قربانی کا ایک طریقہ [٥٢] مقرر کردیا ہے تاکہ جو جانور ہم نے انھیں عطا کئے ہیں ان پر وہ اللہ کا نام لیا کریں (ان مختلف طریقوں کے باوجود تم سب کا دین ایک ہی ہے کہ) تمہارا الٰہ صرف ایک ہی الٰہ ہے لہٰذا ا اسی کے فرمانبردار بن جاؤ اور (اے نبی) آپ اللہ کے حضور حاضری [٥٣] کرنے والوں کو بشارت دے دیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: مَنْسَكًا: طریق عبادت وقربانی ۔ الْمُخْبِتِينَ: عاجزی کے ساتھ خدا کے سامنے جھک جانے والے لوگ ۔