سورة الحج - آیت 30
ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ حُرُمَاتِ اللَّهِ فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ عِندَ رَبِّهِ ۗ وَأُحِلَّتْ لَكُمُ الْأَنْعَامُ إِلَّا مَا يُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ ۖ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ (تھا کعبہ کا مقصد) اور جو شخص اللہ کی احترام والی [٤٤] چیزوں کی تعظیم کرے تو یہ بات اس کے پروردگار کے ہاں اس کے لئے بہتر ہے۔ نیز تمہارے لئے چوپائے حلال کئے گئے ہیں ماسوائے ان کے جو تمہیں بتلائے [٤٥] جاچکے ہیں۔ لہٰذا ا بتوں کی گندگی [٤٦] سے بچو اورایچ ہیچ والی بات سے بھی بچو [٤٧]۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: الرِّجْسَ: نجاست ، پلیدی ۔