سورة الحج - آیت 26
وَإِذْ بَوَّأْنَا لِإِبْرَاهِيمَ مَكَانَ الْبَيْتِ أَن لَّا تُشْرِكْ بِي شَيْئًا وَطَهِّرْ بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْقَائِمِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب ہم نے ابراہیم کے لئے بیت الحرام کی جگہ تجویز [٣٣] کی تھی (اور انھیں کہا تھا کہ) میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنانا اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں، قیام کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لئے صاف ستھرا [٣٤] رکھنا۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: بَوَّأْنَا: جگہ دی ، جگہ بتلا دی ، یہاں جگہ مقرر کرنے سے ہے ۔