سورة طه - آیت 74

إِنَّهُ مَن يَأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

بات یہ ہے [٥٢] کہ جو شخص مجرم بن کر اپنے پروردگار کے پاس آئے گا اس کے لئے جہنم ہے جس میں وہ نہ مرے گا [٥٣] اور نہ جئے گا۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف1) ﴿لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَى﴾ (جس میں نہ مرے گا نہ جئے گا) سے غرض یہ ہے کہ جہنم کی زندگی نہایت تلخ اور ناگوار ہوگی نہ تو یہ ممکن ہوگا کہ موت کی وجہ سے خلاصی ہوسکے اور نہ یا اختیار میں ہوگا کہ زندگی کے لوازم سے استفادہ کیا جائے ۔