سورة طه - آیت 22

وَاضْمُمْ يَدَكَ إِلَىٰ جَنَاحِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ آيَةً أُخْرَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور ذرا اپنا ہاتھ اپنی بغل میں دباؤ۔ یہ بغیر کسی تکلیف کے چمکتا [١٧] ہوا نکلے گا۔ یہ دوسری نشانی ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: مِنْ غَيْرِ سُوءٍ: یعنی ہاتھ کی سفیدی نور کی وجہ سے تھی برص کی وجہ سے نہیں ۔ جیسا کہ یہودی سمجھتے تھے ۔