سورة مريم - آیت 53
وَوَهَبْنَا لَهُ مِن رَّحْمَتِنَا أَخَاهُ هَارُونَ نَبِيًّا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور اپنی مہربانی سے ان کے بھائی ہارون کو نبی بنا کر اسے (مدد کے طور پر) [٥٠] دے دیا۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) حضرت موسیٰ (علیہ السلام) بھی ان پیغمبروں میں ہیں جنہیں عرب جانتے تھے ، فرمایا وہ ہمارے خاص مقر بین میں سے تھے ہم نے انہیں نبوت ورسالت کا خلعت بخشا ، اور طور پر شرف مکالمہ عطا ہوا ، اور ہارون (علیہ السلام) کو نبی بنایا ، تاکہ وہ موسیٰ (علیہ السلام) کے شریک حال رہیں ، اور مل کر دعوت وتبلیغ میں سرگرمی دکھائیں ۔