سورة الكهف - آیت 74
فَانطَلَقَا حَتَّىٰ إِذَا لَقِيَا غُلَامًا فَقَتَلَهُ قَالَ أَقَتَلْتَ نَفْسًا زَكِيَّةً بِغَيْرِ نَفْسٍ لَّقَدْ جِئْتَ شَيْئًا نُّكْرًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
چنانچہ وہ دونوں پھر چل کھڑے ہوئے تاآنکہ ایک لڑکے کو ملے [٦٤] جسے (خضر نے) مار ڈالا۔ موسیٰ نے کہا : ''تم نے تو ایک بے گناہ شخص کو مار ڈالا، جس نے کسی کا خون نہ کیا تھا یہ تو تم نے بہت ناپسندیدہ کام کیا'
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: نُكْرًا: غیر مشروع ، ناشناسائی ، وناسپاسی وناخوشی ، وتعجب۔