سورة الإسراء - آیت 68
أَفَأَمِنتُمْ أَن يَخْسِفَ بِكُمْ جَانِبَ الْبَرِّ أَوْ يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا ثُمَّ لَا تَجِدُوا لَكُمْ وَكِيلًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے ہو کہ وہ تمہیں خشکی پر ہی (زمین میں) دھنسا دے یا تم پر (ایسی آندھی) بھیج دے جس میں پتھر ہوں۔ پھر تمہیں اپنے لئے کوئی کارساز بھی نہ ملے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: حَاصِبًا: اگر حصب سے مشتق ہو ، تو اس کے معنی شدت سے پھینکنے کے ہوں گے اور اگر حصباء سے نکلا ہو ، تو اس صورت سنگریزے برسانے والی آندھی یا اولے برسانے والے ابر ہونگے ، کیونکہ حصباء کے معنی پتھر اور کنکر کے ہیں ۔