سورة الإسراء - آیت 45

وَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ جَعَلْنَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ حِجَابًا مَّسْتُورًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جب آپ قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپ کے اور ان لوگوں کے درمیان ایک مخفی پردہ حائل کردیتے ہیں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف4) غرض یہ ہے کہ کفار اپنی فطری صلاحیتوں کو ضائع کرچکے ہیں کہ ان میں قبول کا مادہ نہیں رہا ، جب یہ قرآن سنتے ہیں ، تو تعصب وجہالت کی دیواریں انکے آگے کھڑی ہوجاتی ہیں ، اس لئے استفادہ سے محروم رہتے ہیں ۔