سورة الإسراء - آیت 8
عَسَىٰ رَبُّكُمْ أَن يَرْحَمَكُمْ ۚ وَإِنْ عُدتُّمْ عُدْنَا ۘ وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَافِرِينَ حَصِيرًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ہوسکتا ہے (اب) تمہارا پروردگار تم پر رحم فرما دے لیکن اگر تم نے پھر سرکشی کی تو ہم بھی پھر سزا دیں [٩] گے۔ اور ایسے کافروں کے لئے ہم نے جہنم کو قید خانہ بنادیا ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : حَصِيرًا: حصر کے معنی احالہ کرنے اور تنگی کرنے کے ہیں واحصروھم ۔ ای ضیقوا علیہم یہاں قید خانہ اور تکلیف دہ مقام کے ہیں ۔