سورة النحل - آیت 127
وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللَّهِ ۚ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
آپ صبر کیجئے اور آپ کا صبر [١٣٠] اللہ (ہی کی توفیق) سے ہے اور ان لوگوں کے متعلق رنجیدہ نہ ہوں اور نہ ان کی چال بازیوں پر تنگی محسوس کریں
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) اس میں حضور (ﷺ) کی شفقت وہمدردی کا ذکر ہے ، اور آپ سے کہا گیا ہے کہ ان کی بدبختی پر غم نہ کھاؤ ، جی تھوڑا نہ کرو ، ان کو آزاد چھوڑ دو یہ تمام باطل تدبیروں کو آزما دیکھیں تمہارے خلاف سازشیں کرلیں اللہ انہیں ناکام رکھے گا اور یہ اپنے مقصد میں ذلیل وخوار ہوں گے ۔