سورة النحل - آیت 113

وَلَقَدْ جَاءَهُمْ رَسُولٌ مِّنْهُمْ فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ وَهُمْ ظَالِمُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ان کے پاس انہی میں سے ایک رسول آچکا تھا جسے انہوں نے جھٹلا دیا تو عذاب نے انھیں آلیا اور وہ بے انصاف لوگ تھے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف1) غرض یہ ہے کہ اللہ کی اطاعت اور اس کی سپاس گزاری بہترین نعمتوں کی کفیل ہے ، جو خدا کی نعمتوں کا انکار کرتا ہے وہ تمام تکلیفوں کو دعوت دیتا ہے ۔ وہ بھوکا رہ کر بھی افلاس کو یاد کرتا ہے ۔ اور خوف وحزن کو اپنے اوپر مسلط کرلیتا ہے ۔ ” اللھم اغفر لکاتیبہ ولمن سعی فیہ ولوالد یھم اجمعین ، امین ‘ ثم امین ‘۔