سورة النحل - آیت 77

وَلِلَّهِ غَيْبُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَمَا أَمْرُ السَّاعَةِ إِلَّا كَلَمْحِ الْبَصَرِ أَوْ هُوَ أَقْرَبُ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

آسمانوں اور زمین کے پوشیدہ حقائق کا علم اللہ ہی کو ہے۔ اور ساعت (قیامت) کا سلسلہ یوں ہوگا جیسے آنکھ کی جھپک [٧٨] یا اس سے بھی جلد تر واقع ہوجائے گی۔ اللہ تعالیٰ یقینا ہر چیز پر قادر ہے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: إِلَّا كَلَمْحِ الْبَصَرِ: آنکھ کا جھپکنا مراد عجلت سے ہے ۔