سورة الحجر - آیت 87
وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
نیز ہم نے آپ کو سات ایسی آیات [٤٧] دی ہیں جو بار بار دھرائی جاتی ہیں اور قرآن عظیم بھی دیا ہے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) ” سبع مثانی “ کے معانی میں اختلاف ہے بعض کے نزدیک اس سے مقصود فاتحہ ہے ، بعض کے نزدیک سات سورتیں ہیں بعض کہتے ہیں اس سے غرض سات مضامین ہیں بعض کہتے ہیں سارا قرآن مقصود ہے مگر قوی قول یہ ہے کہ اس سے مراد فاتحہ ہے ۔ واللہ اعلم ۔