سورة الحجر - آیت 78

وَإِن كَانَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ لَظَالِمِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور ایکہ والے [٤٠] بھی یقیناً ظالم تھے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ٢) اصحاب ایکہ سے مراد حضرت شعیب (علیہ السلام) کی قوم ہے جو جنگلوں میں آباد تھی ، ان کا اصل مسکن مدین تھا ۔