سورة الرعد - آیت 15

وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا وَظِلَالُهُم بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ ۩

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

آسمانوں اور زمین میں جتنی بھی چیزیں ہیں چارو ناچار اللہ کو سجدہ [٢٢] کر رہی ہیں۔ (اسی طرح) ان کے سائے صبح و شام سجدہ [٢٣] ریز ہوتے ہیں

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ١) غرض یہ ہے کہ کائنات کا ہر طوعا وکرہا سجدہ کناں ہے اللہ کا تابع ہے اور مسخر ہے ، ہر چیز کی فطرت کچھ اس طرح بنائی گئی ہے کہ وہ خدا کو یاد کرے ، اس کے حکموں کا مانے اور اس کے بنائے ہوئے قاعدوں کے ماتحت رہے ۔