سورة الرعد - آیت 9
عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْكَبِيرُ الْمُتَعَالِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ چھپی اور ظاہر ہر طرح کی باتوں [١٤] کو جاننے والا ہے سب سے بڑا ہے عالی شان والا ہے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) فرض کرو کہ اللہ تمہارے مطالب کو ضرور پورا کرے گا اور کوئی نشان نازل کرے گا جب بھی کون جانتا ہے یہ کب ہوگا غیب کی باتیں تو وہی جانتا ہے ۔