سورة یوسف - آیت 78

قَالُوا يَا أَيُّهَا الْعَزِيزُ إِنَّ لَهُ أَبًا شَيْخًا كَبِيرًا فَخُذْ أَحَدَنَا مَكَانَهُ ۖ إِنَّا نَرَاكَ مِنَ الْمُحْسِنِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہ کہنے لگے'': حضور والا! اس کا باپ بہت بوڑھا ہوچکا ہے۔ لہٰذا اس کے بجائے ہم سے کوئی ایک رکھ لیجئے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ آپ بہت احسان کرنے والے ہیں

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف2) جب اس حربہ کو بھی انہوں نے چلتا ہوا نہ دیکھا ، تو دوسری صورت اختیار کی لگے لجاجت کرنے ، کہنے لگے کہ اس کا بوڑھا باپ غم وفراق میں گھل رہا ہوگا ، آپ ہم میں سے کسی ایک کو اپنے مقدمے میں رکھ لیجئے ، اور بنیامین کو چھوڑ دیجئے ، حضرت یوسف (علیہ السلام) نے قاعدہ کا جواب دیا ، کہ یہ کیونکر ممکن ہے ، ہم تو اسی کو گرفتار کریں گے ، جس کے پاس سے ہمارا مال نکلا ہے ، ہم ظلم کا ارتکاب نہیں کرسکتے ۔