سورة ھود - آیت 67

وَأَخَذَ الَّذِينَ ظَلَمُوا الصَّيْحَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دِيَارِهِمْ جَاثِمِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا انھیں ایک دھماکہ [٧٩] نے آپکڑا جس سے وہ اپنے گھروں میں اوندھے منہ پڑے رہ گئے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: جَاثِمِينَ: سینہ کے بل اوندھے پڑے ہوئے بےحس وحرکت شدگان وہلاک شدگان ۔