سورة الانفال - آیت 55

إِنَّ شَرَّ الدَّوَابِّ عِندَ اللَّهِ الَّذِينَ كَفَرُوا فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اللہ کے ہاں بدترین [٥٨] جانور وہ لوگ ہیں جنہوں نے حق کا انکار کردیا۔ پھر وہ ایمان لانے پر تیار نہیں

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

بدترین خلائق : (ف1) یعنی جن کی آنکھیں انوار نبوت کو شب وروز دیکھیں اور نہ مانیں ، جو تیس سال تک آفتاب نبوت کو چمکتا ہوا دیکھیں ، اور ایمان کی حرارت وتمازت سے متاثر نہ ہوں ، ان کے متعلق اس کے سوا اور کیا کہا جائے ، کہ بدترین لوگ ہیں ۔