سورة الانفال - آیت 50

وَلَوْ تَرَىٰ إِذْ يَتَوَفَّى الَّذِينَ كَفَرُوا ۙ الْمَلَائِكَةُ يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ وَأَدْبَارَهُمْ وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کاش آپ اس حالت کو دیکھتے جب فرشتے ان مقتول [٥٥] کافروں کی روحیں قبض کر رہے تھے تو ان کے چہرے اور ان کی پشتوں پر ضربیں لگاتے تھے اور (کہتے تھے کہ) ''اب جلانے والے عذاب کا مزا چکھو

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف1) یعنی اگر ان منافقین کو یہ معلوم ہوجائے کو موت کے بعد ان کا کیا حشر ہونے والا ہے ، تو کبھی غداری کا ارتکاب نہ کریں اور آپ دیکھیں تو حیرت زدہ ہوجاویں ۔