سورة الانفال - آیت 49
إِذْ يَقُولُ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ غَرَّ هَٰؤُلَاءِ دِينُهُمْ ۗ وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جب منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں [٥٤] میں بیماری ہے یہ کہہ رہے تھے کہ '': ان مسلمانوں کو ان کے دین نے دھوکہ میں ڈال رکھا ہے'' حالانکہ اگر کوئی شخص اللہ پر بھروسہ کرلے تو اللہ یقینا سب پر غالب اور حکمت والا ہے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) یعنی یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ منافقین نے کیونکر بزدلی کا ثبوت دیا ، انہیں تعجب تھا کہ مٹھی بھر مسلمان کس طرح غالب آجائیں گے وہ کہتے کہ یہ مذہب کی محبت میں اندھے ہو رہے ہیں ، مگر ان کو معلوم نہیں تھا کہ کامیابی کا تعلق ایمان وتوکل سے ہے ، اللہ اپنے دوستوں کو ذلیل نہیں کرتا ۔ حل لغات : غَرَّ: غرور سے ہے یعنی دھوکا دیا ۔