سورة الاعراف - آیت 136
فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَأَغْرَقْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ بِأَنَّهُمْ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَكَانُوا عَنْهَا غَافِلِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
آخر ہم نے ان سے انتقام لیا اور انہیں سمندر [١٣١] میں غرق کردیا۔ کیونکہ وہ ہماری آیات کو جھٹلاتے اور ان سے لاپروائی برتتے تھے
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ١) فانتقمنا : سے مراد ایسا بدلہ ہے جس کے وہ مستحق تھے ، کیونکہ انتقام کے معنی عربی میں سزا دینے کے ہیں ، اللہ کینہ اور بعض سے پاک ہے ،