سورة النصر - آیت 1
إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
جب اللہ کی مدد اور فتح [١] آپہنچی
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
(1۔3) ہم جو پہلی سورت میں کہہ آئے ہیں کہ اللہ سچے کو غالب کرے گا اسی کے متعلق سنئیے جب اللہ کی مدد تیرے حق میں آئے گی اور فتح ونصرت آپہنچے گی اور تو لوگوں کو دین الٰہی میں جوق در جوق داخل ہوتے دیکھے گا تو اے رسول اس وقت سمجھو کہ اب تیرا کام ختم ہے اس لئے ہمہ تن آخرت پر توجہ کرنے کو تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح پڑھتے رہو اور بخشش مانگنے میں لگ جائو کیونکہ وہ تیرا پروردگار بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے۔ اللھم تب علینا