سورة الانشقاق - آیت 6
يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اے انسان تو تکلیف سہہ سہہ [٤] کر کشاں کشاں اپنے پروردگار کی طرف جارہا ہے پھر تو اس سے ملنے والا ہے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اے انسان ضعیف البنیان تو چاہے کتنا ہی اللہ سے سرکشی کرتا ہوتا ہم اس میں شک نہیں کہ تو اپنی عمر کی گھڑیاں ختم کرتا ہوا اپنے پروردگار کی طرف جا رہا ہے پھر اس سے تو ملے گا۔ یعنی دنیاوی تعلقات تیرے سب ٹوٹ جائیں گے اور تو تن تنہا اللہ کے حضور حاضر ہوگا