سورة الإنسان - آیت 10

إِنَّا نَخَافُ مِن رَّبِّنَا يَوْمًا عَبُوسًا قَمْطَرِيرًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ہمیں اپنے پروردگار سے اس دن کا ڈر لگتا ہے جو چہروں کو کریہہ المنظر اور (دلوں کو) مضطر کرنے والا [١٣] ہوگا

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

بلکہ وہ دل میں یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم اپنے رب کے حکم سے آنے والے اس دن سے ڈرتے ہیں جو منہ بنانے تیوری چڑہانے والا ہوگا۔