سورة الإنسان - آیت 3
إِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ہم نے یقیناً اسے راہ دکھا دی [٤] اب خواہ وہ شکر گزار رہے یا ناشکرا بن جائے [٥]
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
محض پتلہ بنا کر چھوڑ نہیں دیا بلکہ ہم نے اس کو نیک وبد کی راہ بتائی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ انسان کے بعض افراد شکر گذار ہوگئے جنہوں نے ہماری تعلیم سے فائدہ اٹھایا بعض افراد اس کے ناشکر ہوگئے جنہوں نے ہماری ہدایت سے منہ پھیرا