سورة القيامة - آیت 18

فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر جب ہم پڑھوا چکیں تو پھر اسی طرح پڑھا کریں

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

جب ہم پڑھیں یعنی ہمارا فرستادہ فرشتہ جبرئیل پڑھے تو خاموشی سے اس کی قرأت کی پیروی کیا کرو یعنی دل لگا کر اسے سنتے رہا کرو