سورة القيامة - آیت 12

إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمُسْتَقَرُّ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اس دن آپ کے پروردگار ہی کی طرف جا کر ٹھہرنا ہوگا

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اس روز تمہارے رب کے پاس ہی ٹھکانہ ہوگا۔ یعنی جس کو وہ پناہ دے گا اس کو پناہ ہوگی جس کو وہ امن نہ دے گا اس کو کہیں بھی امن نہ ملے گا