سورة القيامة - آیت 4

بَلَىٰ قَادِرِينَ عَلَىٰ أَن نُّسَوِّيَ بَنَانَهُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کیوں نہیں۔ ہم اس بات پر قادر ہیں کہ (پھر سے) اس کی انگلیوں کے پور پور تک [٣] درست بنا دیں

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

بے شک کریں گے کیونکہ اس بات پر قادر ہیں کہ اس کے ہر پور کو برابر کردیں۔ یعنی مرنے سے پہلے جہاں کوئی پور تھا اور بعد مرنے کے وہاں سے وہ بدل گیا قیامت کے روز ہم ان سارے پوروں کو یکجا ٹھیک کردیں گے