سورة المدثر - آیت 52
بَلْ يُرِيدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُؤْتَىٰ صُحُفًا مُّنَشَّرَةً
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بلکہ ان میں سے ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ اسے کھلی ہوئی کتاب [٢٤] دی جائے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
ہاں ان میں سے ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ اعمالنامہ کھلا اس کو مل جائے یعنی اگر کوئی کہے کہ ہر قسم کے اعمال لکھے جاتے ہیں تو بطور طنز کے کہہ دیتے ہیں اچھا بھئی لائو جو جو کام ہم نے کئے ہیں ہمارا اعمالنامہ ہم کو دے دو ہم دیکھ لیں گے