سورة الجن - آیت 10

وَأَنَّا لَا نَدْرِي أَشَرٌّ أُرِيدَ بِمَن فِي الْأَرْضِ أَمْ أَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور یہ کہ : ہم یہ نہیں جان سکے کہ اہل زمین کے ساتھ کسی برے معاملہ کا ارادہ کیا گیا ہے یا ان کا پروردگار انہیں راہ راست [٨] پر لانا چاہتا ہے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

ان حالات کو دیکھ کر ہم متحیر ہیں اور ہم نہیں جانتے کہ اس انقلاب سے زمین والوں کے حق میں اللہ کی طرف سے برائی کا ارادہ کیا گیا ہے یا ان کے پروردگار نے ان کے لئے بہتری کا ارادہ کیا ہے بہر حال جو ہوگا وہ دیکھا جائے گا۔ اللہ اچھا کرے