سورة الجن - آیت 9
وَأَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ ۖ فَمَن يَسْتَمِعِ الْآنَ يَجِدْ لَهُ شِهَابًا رَّصَدًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور یہ کہ : ہم سننے کے لئے آسمان کے ٹھکانوں میں بیٹھا کرتے تھے مگر اب جو سننے کو کان لگائے تو وہ اپنے لیے ایک شہاب [٧] کو تاک لگائے ہوئے پاتا ہے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور ہم آج سے پہلے آسمان سے ورے آواز پہنچنے کی جگہ بیٹھا کرتے اور سنا کرتے تھے اب جو کوئی کان لگائے تو آگ کا شعلہ تیار پاتا ہے