سورة الجن - آیت 5
وَأَنَّا ظَنَنَّا أَن لَّن تَقُولَ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور یہ کہ ہم نے تو یہ سمجھ رکھا تھا کہ انسان اور جن اللہ کے بارے میں کبھی جھوٹ نہیں بول [٤] سکتے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور ہم سمجھتے تھے کہ انسان اور جن اللہ پر جھوٹ نہیں کہتے مگر دراصل ہمارا گمان غلط نکلا اب تو ثابت ہوا کہ یہ سارے کے سارے ہی دروغ گو ہیں