سورة نوح - آیت 3
أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
کہ تم اللہ کی عبادت کرو، اس سے ڈرو اور میری اطاعت [٢] کرو
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
(3۔4) میرے ڈرانے کا مطلب یہ ہے کہ تم لوگ اللہ ہی کی بندگی کرو اور اسی سے ڈرتے رہو اور جو میں تم کو دین کے بارے میں حکم دوں اس میں تم میری اطاعت کرو اس کا بدلہ تم کو یہ ملے گا کہ اللہ تمہارے سابقہ گناہ بخش دے گا اور تم کو ایک مقرر وقت تک جو تمہارے موت کے لئے مقرر ہے بخیروعافیت مہلت دے گا یقینی بات ہے کہ اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت موت کا ہو یا فنا کا مرض کا ہو یا شفا کا جب آجاتا ہے تو پیچھے نہیں ہٹتا کاش تم لوگ میری اس بات کی حقیقت کو جانو