سورة الحاقة - آیت 48

وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یہ تو یقینا پرہیزگاروں کے لئے ایک نصیحت ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

(48۔52) اور اصل بات تو یہ ہے کہ وہ قرآن بے شک پرہیزگاروں کے لئے نصیحت اور یاددہانی ہے یعنی جب کبھی انہیں کسی امر میں ہدایت کی ضرورت ہو تو اس سے حاصل کرتے ہیں اور جب ان سے کسی قسم کی غلطی ہو تو اس کے موافق اس کا ازالہ کرتے ! ہیں اور ہم (اللہ) خوب جانتے ہیں کہ تم سامعین اور حاضرین میں بعض لوگ اس قرآن کے مکذب ہیں اور یہ قرآن یعنی اس کا انکار کرنا منکروں پر حسرت ہوگا وہ روز حساب کہیں گے کہ ہائے ہم نے انکار نہ کیا ہوتا اور اس میں شک نہیں کہ یہ قرآن حق الیقین قطعا صحیح ہے پس تم اس کے ماننے والو تم اس کے احکام پر عمل کیا کرو ان احکام میں ایک ضروری حکم یہ ہے کہ اپنے رب عظیم کی تسبیح پڑہا کرو یعنی اس کو پاکی سے یاد کیا کرو۔ سُبْحانَ رَبِّنَا الْعَظِیْمِ پڑھا کرو۔