سورة الحاقة - آیت 4
كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌ بِالْقَارِعَةِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
قوم ثمود اور عاد نے کھڑکھڑانے [٢] والی (قیامت) کو جھٹلایا [٣] تھا
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
سنو ! اس کا دوسرانام قارعہ ہے یعنی اپنی ہیبت اور سخت آواز سے کانوں کو پھاڑ ڈالنے والی اس قارعہ کو جو قیامت کا دوسرا نام ہے قوم ثمود اور عاد نے نہ مانا تھا