سورة الملك - آیت 18
وَلَقَدْ كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں پھر (دیکھ لو) میری گرفت کیسی تھی؟
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اے مسلمانو اور ایک نصیحت کی بات سنو ! ان مکذب لوگوں سے پہلے لوگوں نے بھی رسولوں کی تکذیب کی تھی مثلا قوم نوح‘ قوم لوط‘ عاد‘ ثمود وغیرہ نے انبیاء کرام کی مخالفت اور تکذیب کی پھر میری (یعنی اللہ کی) ناراضگی ان پر کیسی ہوئی ایسی کہ سب کو تباہ کردیا آج ایک بھی ان میں سے نظر نہیں آتا