سورة الملك - آیت 16

أَأَمِنتُم مَّن فِي السَّمَاءِ أَن يَخْسِفَ بِكُمُ الْأَرْضَ فَإِذَا هِيَ تَمُورُ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

کیا تم اس سے نڈر ہوگئے جو آسمان میں ہے کہ وہ تمہیں زمین میں دھنسادے پھر وہ یکایک لرزنے لگے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

کیا تم اس ذات پاک سے بے خوف ہو جو آسمان اور زمین میں حکومت کرتا ہے اس سے کہ تم بنی انسان سب کو زمین میں دھنسانے کا حکم دے پھر وہ زمین اس حکم کی تعمیل میں تیزی کے ساتھ ہلنے لگ جائے اور ہلتے ہلتے تم کو اپنے اندر لے لے جیسے زلزلے کے وقت ہوتا رہا اور ہوتا ہے