سورة التغابن - آیت 18
عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ غائب اور حاضر ہر چیز کو جاننے والا ہے، وہ زبردست ہے اور دانا ہے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
وہ غائب اور حاضر کو جانتا ہے بڑا زبردست بڑی حکمت والا ہے اس کے قدرتی کاموں میں کوئی مانع نہیں اس کے افعال بذات خود حکمت سے لبریز ہیں۔ مگر لوگ جلد باز ہیں کہ اس کے کاموں کی حکمت نہیں سمجھ سکتے۔ اللّٰھُمَّ عَلِّمْنَا الْحکمۃَ