سورة التغابن - آیت 12
وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ ۚ فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَإِنَّمَا عَلَىٰ رَسُولِنَا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اللہ کی اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ پھر اگر تم سرتابی کرو تو ہمارے رسول کے ذمہ تو صاف طور پر پہنچا دینا ہی ہے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
پس تم ہر وقت اس یقین پر پختہ رہو کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ہر کام پر مطلع ہے اور اللہ و رسول کی تابعداری کیا کرواسی میں تمہاری بہتری ہیں۔ اسی میں تمہاری نجات ہے پھر اگر تم منکرین اسلام۔ اسلام سے روگردان ہی رہو گے تو سن رکھو کہ ہمارے رسول محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ذمہ صرف واضح الفاظ میں بیان کردینا فرض ہے اس کے سوا اور کچھ نہیں